حیدرآباد۔16دسمبر(اعتماد نیوز)
راجدھانى کى ايک خصوصى عدالت نے کوئلہ گھپلے کے ايک معاملے ميں مرکزى
تفتيشى بيورو (سى بى آئى) کى کلوزر رپورٹ آج خارج کردى اور اس وقت کے وزير
اعظم منموہن سنگھ کا بيان درج کرنے کى ہدايت دى۔
سى بى آئى کى
خصوصى عدالت نے صنعت کار کمار منگلم بڑلا کى کمپنى ہنڈالکو کو
کوئلہ بلاک الاٹمنٹ کئے جانے کےمعاملے ميں آگے کى جانچ کى ضرورت پر زور
ديتے ہوئے اس وقت کے کوئلہ کے وزير کا بيان درج کرنے کى ہدايت دى ہے۔ اس
وقت کے وزير اعظم کے پاس کوئلہ کى وزارت بھى تھى۔